سرگودھا‘یونیورسٹی میں فائن آرٹ کی طالبہ کی پراسرار ہلاکت

اہل خانہ کا طالبہ کی لاش پوسٹ مارٹم کرانے انکار ‘ہسپتال میں میڈیا کو کوریج سے بھی روک دیا

ہفتہ 10 جون 2017 12:12

سرگودھا‘یونیورسٹی میں فائن آرٹ کی طالبہ کی پراسرار ہلاکت
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) سرگودھا یونیورسٹی میں زیر تعلیم فائن آرٹ کی طالبہ پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی، طالبہ ڈیپارٹمنٹ میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی تھی۔پولیس کے مطابق سرگودھا یونی ورسٹی میں فائن آرٹ کی طالبہ کی پراسرار ہلاکت میں نیا موڑ سامنے آگیا، مذکورہ طالبہ ڈپارٹمنٹ میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ مہک جبین کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔حکام کے مطابق اہل خانہ نے طالبہ کی لاش پوسٹ مارٹم کرانے انکار کردیا، طالبہ کی موت کی منشیات کے استعمال کے باعث ہوئی۔ اہل خانہ نے اسپتال میں میڈیا کو کوریج سے بھی روک دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں منشیات فروخت کرنے والے گروہ کے بارے میں تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :