امریکہ نیٹو کے باہمی دفاع کے عزم پر قائم ہے، ٹرمپ

ہفتہ 10 جون 2017 13:02

امریکہ نیٹو کے باہمی دفاع کے عزم پر قائم ہے، ٹرمپ
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک نیٹو ممالک کے باہمی دفاع کے عزم پر قائم ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صحافیوں سے بات چیت میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ مغربی دفاعی اتحاد کے آرٹیکل 5 پر قائم ہے، جس کے مطابق کسی بھی رکن ریاست کا دفاع تمام نیٹو ریاستوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسی مقصد کے لیے زور دیتے ہیں کہ تمام ممالک اس کے لیے درکار سرمایے میں اپنا ضروری حصہ شامل کریں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل انہوں نے گزشتہ ماہ اپنے دورہ برسلز میں اس عزم کے اعادے سے اجتناب کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :