آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لائن آف کنٹرول کا دورہ ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 10 جون 2017 14:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جون 2017ء) : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھارتی فوج کےمظالم ،شہریوں کو نشانہ بنانے اور ایل او سی کی خلاف ورزیوں پربریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے ایل او سی پر موجود جوانوں کی جرأت مندانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج وطن کو درپیش دفاعی اور سلامتی کے چیلنجز سے آگاہ ہے۔

پاک فوج ہرمحاذ پردرپیش خطرات کوشکست دینےکی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ بھارتی جارحیت کےخلاف کشمیریوں کی جرأت کوسلام پیش کرتےہیں۔