کوٹلی ، سی آئی اے سٹاف کی کارروائی ،ناجائزاسلحہ لیکر گھومنے والا ملزم دھر لیا

ہفتہ 10 جون 2017 15:42

کوٹلی ، سی آئی اے سٹاف کی کارروائی ،ناجائزاسلحہ لیکر گھومنے والا ملزم ..
کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء) سی آئی اے سٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائزاسلحہ لیکر گھومنے والا ملزم دھر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضہ سے تیس بور پسٹل اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقد مہ درج تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اور ڈی ایس پی کی ہدایت پر انچارج سی آئی اے سٹاف راجہ صداقت ہمراہ راجہ افضال ،راجہ ارشد ،عرفان راجہ ،راشد خان نے معہ نفری دوران پڑتال اسلحہ منشیات ہائی وے پر دوران ناکہ بندی عنصر ولد حمید ساکن سید پور کھوئی رٹہ کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو دوران تلاشی ملزم کے قبضہ ست تیس بور پسٹل اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کر کے ملزم کے خلا ف پندرہ ضمن دو کے تحت مقد مہ درج کر کے ملزم کو حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :