گلشن اقبال میں مزاحمت پر شہری کی ہلاکت ،آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی

ہفتہ 10 جون 2017 15:57

گلشن اقبال میں مزاحمت پر شہری کی ہلاکت ،آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے میں اسٹریٹ کرائم کے دوران مزاحمت پر شہری کو مبینہ طور پر فائرنگ سے ہلاک کیئے جانے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس/فوٹیج پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ وایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلی انکوائری اور وقوعے میں ملوث ملزمان کے خلاف پولیس کاروائی پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔