مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں ریاست میں تعلیم ،صحت گڈگورننس کے قیام کیلئے ترجیجی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ‘پبلک سروس کمیشن کی تشکیل سے ریاست میں میرٹ کا عمل شروع ہوگا

مسلم لیگ (ن) باغ حلقہ شرقی باغ کے صدر سردار محمد صادق خان کی بات چیت

ہفتہ 10 جون 2017 17:24

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) مسلم لیگ ن باغ حلقہ شرقی باغ کے صدر سردار محمد صادق خان نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں ریاست میں تعلیم ،صحت گڈگورننس کے قیام کے لیے ترجیجی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے پبلک سروس کمیشن کی تشکیل سے ریاست میں میرٹ کا عمل شروع ہوگا ایک غیر جانب دار اورخودمختار ،پبلک سروس کمیشن کی تشکیل سے میرٹ پر لوگوں کو ملازمیتں ملیں گی ۔

۔آج ریاست بھر کے نوجوانوں کے چہرے کھلے ہوئے ہیں ۔اور ان کی انکھوں میں امید کی کرنیں جگمگارہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں این ٹی ایس کے نفاذ سے معیار تعلیم بہتر بنایا جارہا ہے ۔اب کوئی ٹیچربھی سفارش پر بھرتی نہیں ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ این ٹی ایس کا نفاذعمل میں لاکر عام آدمی کے لیے روزگار کی فراہمی کویقینی بنایا جارہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سی پیک کے منصوبوں کے تحت سیاحت او ر ہاہیڈرل کے منصوبو ں پر کام شروع کررہی ہے جس کافائدہ پورے آزاد کشمیر کے عوام کو بلاخصوص باغ کے عوام کو پہنچے گا حلقہ وسطی باغ میں مشتاق منہاس کی قیادت میں تعمیروترقی کا ایک نیا دور شروع ہوچکاہے ۔