آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 278رنز کا ہدف دے دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 10 جون 2017 18:38

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 278رنز کا ہدف دے دیا
برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جون ۔2017ء) آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کے اہم ترین میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 278رنز کا ہدف دیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50اوور میں 9وکٹوں کے نقصان پر 277رنز بنا سکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ایم ہیڈ نے 71، ایرون فنچ 68، کپتان اسمتھ نے 56رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید اور مارک ووڈ نے 4،4وکٹیں حاصل کیں۔ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے آسٹریلیا کیلئے یہ مقابلہ جیتنا بہت ضروری ہے۔ شکست پر انگلینڈ کے ہمراہ بنگلہ دیش سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :