وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس،قائداعظم سولر پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کی نجکاری اورمتعدد قوانین میں ترامیم کی منظوری
پنجاب میں 1200 میگاواٹ کے نئے گیس پاور پراجیکٹ کیلئے پنجاب تھرمل پاور کمپنی لمیٹڈ کے قیام اورکمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی منظوری پنجاب پنشن فنڈ کی رپورٹ برائے 30 جون 2013 پیش،کابینہ نے رپورٹ پنجاب اسمبلی کے سامنے پیش کرنے کی منظوری دی صنعتیں لگانا حکومتوں کا کام نہیں ہوتا،حکومت پالیسیاں بناتی ہے جن کے تحت عوام کو سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں‘شہبازشریف 2013 میں محمد نوازشریف نے قوم سے توانائی بحران کے خاتمے کا وعدہ کیااورانکی قیادت میںمخلصانہ کاوشیں کی گئیں 2015 میں لگنے والے منصوبے سے اب تک 2 ارب روپے سے زائد کا منافع حاصل ہو چکا ہے، اب نجکاری کا فیصلہ کیاگیاہے منصوبے کی نجکاری کا تمام عمل انتہائی شفاف اور کیمروں کے سامنے ہوگا‘وزیراعلیٰ پنجاب
ہفتہ 10 جون 2017 19:46
(جاری ہے)
اجلاس میں پنجاب پنشن فنڈ کی رپورٹ برائے 30 جون 2013 پیش کی گئی اورکابینہ نے یہ رپورٹ پنجاب اسمبلی کے سامنے پیش کرنے کی منظوری دی۔
اجلاس میں اوزان و پیمائش انٹرنیشنل سسٹم انفورسمنٹ رولز 1976 میں ترامیم کی منظوری دی گئی اورپنجاب کابینہ نے ڈومیسٹک بورنگ کے اقدام کی منظوری بھی دی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتیں اورکارخانے لگانا حکومتوں کا کام نہیں ہوتا،حکومت پالیسیاں بناتی ہے جن کے تحت عوام کو سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔انہوںنے کہا کہ 2013 میں وزیراعظم محمد نوازشریف نے قوم سے توانائی بحران کے خاتمے کا وعدہ کیااور وزیراعظم کی قیادت میں اس مقصد کے حصول کیلئے انتہائی محنت اورجانفشانی سے کام کیا گیا۔پنجاب حکومت نے وزیراعظم کے اس وعدے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں 100 میگاواٹ کا سولر منصوبہ لگایا۔ 2015 میں لگنے والے منصوبے سے اب تک 2 ارب روپے سے زائد کا منافع حاصل ہو چکا ہے۔اب اس منصوبے کی پنجاب کابینہ کی متفقہ منظوری سے نجکاری کا فیصلہ کیاگیاہے۔نجکاری سے پنجاب حکومت کومنصوبے پر اٹھنے والے اخراجات کیساتھ منافع بھی ملے گا۔ انہوںنے کہا کہ سرمایہ کاراس منصوبے کی نجکاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ منصوبے کی نجکاری کا تمام عمل انتہائی شفاف اور کیمروں کے سامنے ہوگا۔منصوبے کی نجکاری کے حوالے سے ہر چیز عوام کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہوگی۔نیلامی کے عمل کو میڈیا کے کیمروں کے ذریعے براہ راست دکھایا جائے گا۔کابینہ نے نجکاری کے عمل کے طریقہ کار کی متفقہ طو رپر منظوری دی،اس کے مطابق قائداعظم سولر پاورپرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کی سٹریٹجک سیل کے تحت نجکاری کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے نجکاری تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی اس منصوبے کے نجکاری کے تمام امور کی مانیٹرنگ کرے گی۔انہوںنے کہا کہ انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں اس منصوبے کی نجکاری ہوگی اوراس منصوبے کے آغاز سے اب تک کے تمام معاملات کو شفاف ترین انداز میں چلایا گیا ہے۔ یہ وہ ماڈل ہے جسے ہر محکمے اور ادارے میں رائج ہونا چاہیئے۔ اسی ماڈل کو ہم نے فروغ دینا ہے۔پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے محنت، امانت، دیانت اور شفافیت کے راستے پر چلنا ہوگا۔شفافیت ،پروفیشنل ازم اور باصلاحیت افراد کو سامنے لائے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔اس لئے ملک کی تیزرفتار ترقی کیلئے ہمیں ان اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ہمیں ایسے فیصلے کرنے ہیں کہ آنے والی نسلیں یاد رکھیں۔ ادارہ جاتی نظام کو مضبوط بنا کر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنانا ہوگا۔ وزراء اپنے اپنے محکموں میں استعدادکار بڑھائیں۔ایسا قیمتی ورثہ نئی نسلوں کو دینا ہے کہ وہ اس پر ناز کرسکیں۔اجلاس میں نجکاری کے امور کیلئے دن رات محنت کرنے پر متعلقہ محکموں اوراداروں کے حکام کی کارکردگی کو سراہا گیا۔کابینہ اجلاس میں مالی سال 2017-18 کا شاندار بجٹ اور ترقیاتی پروگرام پیش کرنے پر صوبائی وزراء عائشہ غوث پاشا، ملک ندیم کامران، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔صوبائی وزراء ، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.