ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،محفوظ رہے

ہفتہ 10 جون 2017 19:46

ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء) ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی لیکن وہ محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے جمال احمد پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے بھی اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے گی ۔ وزیر قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے جمال احمد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معاملے کی تحقیقات کرکے دہشت گردوں کو گرفتار کرے گی ۔