وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قائداعظم سولر پاور پلانٹ کی نجکاری کی منظوری دے دی

ہفتہ 10 جون 2017 20:39

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قائداعظم سولر پاور پلانٹ کی نجکاری کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قائداعظم سولر پاور پلانٹ کی نجکاری کی منظوری دے دی ہے، انہوں نے یہ منظوری اپنی صدارت میں ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی جس میں پنجاب کے تمام وزراء، پارلیمانی سیکرٹریوں نے شرکت کی، اجلاس کے ایجنڈے میں موٹر وہیکلز آرڈیننس 1935 میں ترمیم جس کے تحت موٹر سائیکل گاڑیوں اور ویگنوں کی نمبر پلیٹٹوں کی خلاف ورزی کی صورت میں موٹر سائیکلوں کو 2 ہزار روپے کاروں کو 8 ہزار روپے اور بڑی گاڑیوں کو 20 ہزار روپے جرمانہ کی تجویز پیش کی گئی ہے، اجلاس کے ایجنڈے میں گورنمنٹ سرونٹ ہائوسنگ فائونڈیشن سمیت پنجاب پنشن فنڈز کی سالانہ رپورٹ پیش کرنا شامل تھا۔ (اے ملک)