وزارت خزانہ نے سی پی پی اے کو قرضہ کلیئر کرنے کیلئی7.5ارب روپے فراہم کردئیے،رپورٹس

ہفتہ 10 جون 2017 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2017ء) وزارت خزانہ نے سنٹرل پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی ای) کو انرجی چین میں بعض قرضہ کلیئر کرانے کیلئی7.5ارب روپے فراہم کردئیے ہیں،تاہم پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او) غیر یقینی ہے کہ آیا اسے کوئی چیز ملے گی یا نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل کابینہ برائے توانائی نے فیصلہ کیا تھا کہ وزارت پانی وبجلی پی ایس او کے لئے 17 ارب روپے کا بندوبست کرے گی اور یہ حکومت کی جانب سے 41ارب روپے کے تازہ قرضوں میں سے ہوگا۔

باقی ماندہ رقوم آئی پی پیز کو مختص کردی جائیں گی تاکہ گردشی قرضی( سرکلرڈیبٹ) کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔دریں اثناء ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ہم نہیں سمجھتے کہ7.5ارب روپے میں سی پی پی اے پی ایس او کے لئے کوئی چیز جاری کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس او تیل سپلائی جاری رکھنے میں مشکلات کا شکار ہے اس کی وجہ بڑھتا ہوا گردشی قرضہ ہی۔(ولی)

متعلقہ عنوان :