فیصل آباد،جماعت اہل سُنت پاکستان ،، نظام مصطفے پارٹی اور جمعیت علما پاکستان سید غلام مصطفے بخاری کے انتقال پُر پر گہرے دکھ کا اظہار

ہفتہ 10 جون 2017 21:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2017ء) جماعت اہل سُنت پاکستان کے مرکزی امیر پیر سید مظہر سعید کاظمی، مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ، نظام مصطفے پارٹی کے سربراہ الحاج محمد حنیف طیب، سُنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، جمعیت علما پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر نے اپنے الگ الگ تعزیتی بیانات میں انجمن طلباء اسلام کے سابق مرکزی صدر اور فیصل آباد کے معروف تاجر سید آفتاب عظیم بخاری کے بڑے بھائی سید غلام مصطفے بخاری کے انتقال پُر ملال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں سید آفتاب عظیم بخاری کے لا محدود غم میں برابر کے شریک ہیں اور سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اہل سُنت راہنماؤں نے دعا کی ہے کہ اللہ کریم اپنے محبوب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں اور اللہ پاک سید آفتاب عظیم بخاری اور ان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر عطا فرمائی

متعلقہ عنوان :