پشاور، سیکورٹی خدشات کے پیش نظر غیر ملکی سفارتخانوں اور ریڈ زون سیکورٹی مزید سخت

ایرانی قونصیلٹ ، افغان قونصیلٹ ، امریکی قونصیلٹ کی سیکورٹی کے لئے مزید موثر انتظامات کرنے کی ہدایات

ہفتہ 10 جون 2017 22:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2017ء) سیکورٹی خدشات کے پیش نظر غیر ملکی سفارتخانوں اور ریڈ زون سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے صوبائی دارلحکومت پشاور میں ایرانی قونصیلٹ ، افغان قونصیلٹ ، امریکی قونصیلٹ ، سمیت اعزازی سفیروں کے رہائش گاہوں کی سیکورٹی کے لئے مزید موثر انتظامات کرنے کی ہدایات کی ہے ۔

(جاری ہے)

امن وامان کی صورتحال کے باعث پشاو ر کے ریڈ زون میں بھی تمام اداروں کو ریڈ الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے۔

امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر غیر ملکی سفارتخانوں اور پشاور میں آنے والے تمام غیر ملکیوں کی سیکورٹی کے لئے موثر انتظامات کئے ہیں۔ غیر ملکی این جی اوز کے دفاتر کی سیکورٹی بھی سخت کی گئی ہے۔ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر حساس ترین اضلاع میں رمضان المبارک کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں سیکورٹی ریڈ الرٹ رکھنے کی ہدایات کی ہے۔

متعلقہ عنوان :