آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، آسٹریلیا اور انگلیںڈ کے درمیان میچ میں ایک بار پھر بارش

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 10 جون 2017 22:17

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، آسٹریلیا اور انگلیںڈ کے درمیان میچ میں ایک ..
برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جون۔2017ء) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے اہم ترین میچ ایک بار پھر بارش شروع ہو گئی ہے۔ جس کے باعث میچ کو روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میچ روکنے تک انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے ہیں۔ اگر میچ بارش کے باعث دوبارہ شروع نہیں ہوتا تو انگلینڈ کی ٹیم 40 رنز سے میچ جیت جائے گی۔ ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت انگلینڈ کا سکور اس وقت 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 200 رنز ہونا چاہئے تھا۔