نیا پاکستان بنانے کے دعویدار ملک کا بیڑا غرق کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ‘ رانا تنویر حسین

ملک میں انتشار ،دھرنوں کی سیاست کی کو ئی گنجائش نہیں عوام اسے منتخب کرینگے جس نے ملک وقوم کی خدمت کی ‘ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار

اتوار 11 جون 2017 13:30

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2017ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے کے دعویدار ملک کا بیڑا غرق کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ،ملک میں انتشار اور دھرنوں کی سیاست کی کو ئی گنجائش نہیں عوام اسے منتخب کرینگے جس نے ملک وقوم کی خدمت کی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ ستار شاہ تا کو ٹ پنڈی داس سڑک کے افتتاح کے موقع پر ایک بڑ عوامی اجتماع سے خطاب ، کو ٹ عبدالمالک اور فیروزوالہ میں رمضان با زاروں کے دورہ کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ایم پی اے پیر اشرف رسول ،اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ رانا شکیل احمد ،آرگنائزر مسلم لیگ (ن) چودھری محمود اختر گورایہ ، چیئر مین بلدیہ فیروزوالہ چودھر ی فریاد بہادر ، وائس چیئر مین محمد ریا ض گجر ، چیئر مین بلدیہ کو ٹ عبدالمالک مہر الیاس علی سیال ، وائس چیئر مین ملک ضیا اللہ ، عبدالحمید رحمانی کونسلر ، یوسی چیئر مین ملک نوید محمود چوہان اور شوکت علی ناز ،صوبہ انجم نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کی تیزرفتار ترقی کے لئے ایسے فیصلے کرنے ہیں جنہیں آنے والی نسلیں یاد رکھیں۔ ادارہ جاتی نظام کو مضبوط بنا کر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنانا ہوگا۔ایسا قیمتی ورثہ نئی نسلوں کو دینا ہے کہ وہ اس پر ناز کرسکیں۔ این اے 132میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں شرقپور سے لیکر فیروزوالہ ، نارنگ منڈی اور مریدکے میں نئی سڑکیں ، سکولوںاور کالجز کی اپ گریڈیشن سمیت پسماندہ علاقوں میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی یقینی فراہمی کے لئے نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور اوپن واٹر سپلائی پائپ لائنیں بچھائی گئی ہیں کو ٹ پنڈی داس مو ٹر وے انٹر چینج ،قلعہ ستار شاہ تا کو ت پنڈی داس روڑ ، لاہور تا کا لا خطائی روڑنارنگ منڈی اور شیر شاہ سوری روڑ کی تعمیر پر جون کے بعد کام شروع ہو جائے گا کالا شاہ کا کو ایسٹرن بائی پاس پر کا م جاری ہے شیخوپورہ آنیوالے چند سالوں میں پنجاب کا ایک رول ماڈل ضلع بنے گا جتنے ترقیاتی منصوبے ہمارے دور میں پایہ تکمیل کو پہنچے ہیں اس کی مثال ماضی میں کہیں ڈھوندنے سے بھی نہیں ملتی ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہوئے سستے رمضان بازاروں میں اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کی ہے اور ماہ مقدس میں اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں میں نمایا ں کمی کو یقینی بنایا ہے انہوںنے کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں نے شہریوں کو اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کی ہے صرف پنجاب حکومت نے شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لیے نو ارب روپے سے زائد کی سبڈی دی ہے جس سے شہری مستفید ہو رہے ہیں ، اس موقع پر وفاقی وزیر نے رمضان بازار میں مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا رانا تنویر حسین نے اس موقع پر خریداری کے لیے آئے ہوئے شہریوں سے رمضان بازار میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے متعلق دریافت کیا جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

قبل ازیں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ الحمد اللہ آج پاکستان شنگھائی تنظیم کا مستقل رکن بن گیا ہے جو کہ پوری قوم کے لئے فخر کی بات ہے وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان سیاسی و اقتسادی طور پر مستحکم ہوا ہے پاکستان تیزی کے ساتھ ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہے سی پیک گیم چینجر ہے اس سے پاکستان سمیت پورے خطے میں خوشحالی آئے گی پاکستان علاقائی رابطوں اور اقتصادی خوشحالی کے لئے مزید کو ششیں کرے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بدل رہا ہے بدقسمتی سے بعض سیاستدانوں کی سوچ نہیں بدلی نیا پاکستان بنانے کے دعویدار پرانے پاکستان کا بیڑا غرق کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ملک میں انتشار اور دھرنوں کی سیاست کی کو ئی گنجائش نہیں عوام اسے منتخب کرینگے جس نے ملک وقوم کی خدمت کی ہے آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) ملک گیر کا میابی حاصل کرے گی پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی قیادت کی الزام تراشی اور بہتان بازی سے عوام تنگ آچکے ہیں آج دونوں جماعتیں ملکر ملکی ترقی اور خوشحالی کے راستے میں رخنہ ڈال رہی ہیں ملک کے غیور عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ دھرنا خان اور مسٹر ٹین پرسنٹ کا عام انتخابات میں دھڑن تختہ کردینگے ۔

متعلقہ عنوان :