افغانستا ن میں ہر واقعہ کا ذمہ دارپاکستان کو نہ ٹہرایاجائے،اعزازچوہدری

حقانی اور طالبان پاکستان کے دوست ہیں اور نہ ہی یہ پاکستان کی پروکسیز ہیں،الزامات قابل مذمت ہیں،گفتگو

اتوار 11 جون 2017 14:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2017ء) امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ افغانستان میں ہونے والے کسی بھی واقعہ کا ذمہ دار پاکستان کو نہ ٹھرایا جائے۔ پاکستان کو ہر معاملے کا ذمہ دار کہنا زیادہ آسان ہے لیکن اگر عالمی طاقتوں نے یہی رویہ اپنائے رکھا تو یہ ایک غلط درخت کے سامنے فریاد کر نے کے مترادف ہوگا کیونکہ اس سے عالمی دنیا کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا، اگر ماضی کو نہیں دیکھیں گے تو حال کو کبھی حل نہیں کر پائیں گے،حقانی اور طالبان پاکستان کے دوست نہیں ہیں اور نہ ہی یہ پاکستان کی پروکسیز ہیں،ناقدین کس کوئٹہ شوریٰ اور کس پشاور شوریٰ کی بات کر رہے ہیں غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خصوصی گفتگومیں پاکستانی سفیر نے پاکستان کو ہر چیز کا ذمہ دار قرار دینے کی مذمت کی اور واضح کیا کہ پاکستان کو ہر معاملے کا ذمہ دار کہنا زیادہ آسان ہے لیکن اگر عالمی طاقتوں نے یہی رویہ اپنائے رکھا تو یہ ایک غلط درخت کے سامنے فریاد کر نے کے مترادف ہوگا کیونکہ اس سے عالمی دنیا کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ ناقدین کن پناہ گاہوں کی باتیں کر رہے ہیں اگر ماضی کو نہیں دیکھیں گے تو حال کو کبھی حل نہیں کر پائیں گے،حقانی اور طالبان پاکستان کے دوست نہیں ہیں اور نہ ہی یہ پاکستان کی پروکسیز ہیں،ناقدین کس کوئٹہ شوریٰ اور کس پشاور شوریٰ کی بات کر رہے ہیں ۔