اٹلی میں سینکڑوں افراد کا بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے سے انکار

احتجاجی مظاہرین نے ویکسینیشن کو بچوں کیلئے زہر قرار دیدیا،زبردستی کی توآسٹریاہجرت کرجائیںگے،خاندان

اتوار 11 جون 2017 14:50

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2017ء) اٹلی میں سینکڑوں افراد نے اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے سے انکار کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے ساتھ ذبردستی کی گئی تو وہ ملک چھوڑ دیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شمالی علاقے ٹائرول میں جرمن زبان بولنے والے 130 خاندانوں نے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے سے انکار کرتے ہوئے انہیں زہر قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

حفاظتی ٹیکے لگوانے سے انکار کرنے والے خاندانوں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ان کے ذبردستی کی تو وہ ملک چھوڑ کر آسٹریا ہجرت کر جائیں گے۔مظاہرین نے اطالوی صدر، آسٹریا کے صدر اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو خطوط ارسال کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بچوں کو زہر دینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، ذبردستی ٹیکے لگانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور اگر ایسا کیا گیا تو ہم ہم پڑوسی ملک میں سیاسی پناہ حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :