پاکستان ریلوے شاہدرہ سے رائیونڈتک ریلوے لائن کے ساتھ گرین بیلٹ تعمیر کریگی، خواجہ سعد رفیق

گرین بیلٹ میں جم، جوگنگ ٹریک، کیفے ٹیریا، بچوں کیلئے پارک اور سائیکلنگ ٹریک سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی وفاقی وزیر ریلوئے کا اجلاس سے خطاب

اتوار 11 جون 2017 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) وفاقی وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے شاہدرہ سے رائیونڈتک ریلوے لائن کے ساتھ گرین بیلٹ تعمیر کریگی، گرین بیلٹ میں جم، جوگنگ ٹریک، کیفے ٹیریا، بچوں کیلئے پارک اور سائیکلنگ ٹریک سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کہا کہ پاکستان ریلوے حکومت پنجاب کے اشتراک سے لاہور میں شاہدرہ سے رائیونڈتک ریلوے لائن کے ساتھ دونوں طرف گرین بیلٹ تعمیر کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ گرین بیلٹ میں جم، جوگنگ ٹریک، کیفے ٹیریا، بچوں کیلئے پارک اور سائیکلنگ ٹریک سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔