پاکستان فرنیچر کونسل کی سہ روزہ پاکستان انٹیریئر ایگزبیشن میں شرکت کیلئے غیر ملکی اور مقامی کمپنیوں کی طرف سے زبردست پذیرائی
آٹھویں سہ روزہ نمائش 7 جولائی سے ایکسپوسنٹر کراچی میں شروع ہو گی، چین، اٹلی، سنگا پور، امریکہ، آسٹریلیا، جاپان، فلپائن، برطانیہ، بلغاریہ، ڈنمارک، نیپال، سری لنکا، انڈونیشیا اور ویتنام سے لوگ نمائش میں شرکت کریں گے جدید اور روایتی گھریلو اور آفس فرنیچر کی وسیع رینج نمائش کیلئے پیش کی جائے گی جس میں ڈائننگ، بیڈ روم، ڈرائنگ روم، آفس، بچوں، آئوٹ ڈور فرنیچر، فٹنگز اور ہارڈ ویئر بھی شامل ہے، میاں کاشف اشفاق چیف ایگزیکٹو پاکستان فرنیچر کونسل
اتوار 11 جون 2017 16:00
(جاری ہے)
نمائش میں شرکت کرنے والے ینگ ڈیزائنرز اور آرکیٹیکٹس کو نئے رجحانات سے آگاہی، بڑے پروفیشنلز سے ملاقات اور اپنے کام کی نمائش کا بہترین موقع میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فرنیچر کونسل کا مشن لوگوں کو فرنیچر کے جدید تقاضوں سے آگاہی اور مارکیٹ انفارمیشن فراہم کرنا ہے۔
اس مرتبہ پی ایف سی اپنا دائرہ مزید وسیع کر رہی ہے اور چین، اٹلی، سنگا پور، امریکہ، آسٹریلیا، جاپان، فلپائن، برطانیہ، بلغاریہ، ڈنمارک، نیپال، سری لنکا، انڈونیشیا اور ویتنام سے بھی لوگ نمائش میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فرنیچر کونسل دیگر ممالک میں پاکستانی فرنیچر کی پذیرائی کیلئے کوششوں کو بھی جاری رکھے ہوئے ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی فرنیچر ڈیزائنرز اور مینوفیکچررز کو متعارف کرانے کیلئے پر عزم ہے۔ پاکستان فرنیچر کونسل کے جنرل مینجر حامد محمود نے کہا کہ پاکستان فرنیچر کی مارکیٹ کے حوالے سے عالمی سطح پر معروف نہیں ہے اور اس نمائش سے بین الاقوامی بزنس کمیونٹی کو پاکستانی مصنوعات کی جدت اور معیار کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ کاروباری اداروں کی فرنیچر انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور قابل بھروسہ فرنیچر ٹریڈ مارکیٹس کی حوصلہ افزائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روائتی اور جدید فرنیچر کے بارے میں آگاہی کے فروغ کیلئے یورپی یونین کے ممبر ممالک میں نمائشوں کے اہتمام کی اشد ضرورت ہے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.