رانا مشہود کا گلشن راوی کے رمضان بازار کا دورہ‘اشیائے ضروریہ کے معیار کا جائزہ

اتوار 11 جون 2017 17:20

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2017ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے 9 ارب روپے سے زائدکا تاریخی رمضان پیکیج دیا گیا ہے۔سستے آٹے کی فراہمی پر 8 ارب 78کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی ہے،جس کے تحت رمضان المبارک میں 10کلو آٹے کا تھیلا125 روپے کی سبسڈی سے 250روپے میں جبکہ20کلو آٹے کا تھیلا250روپے کی سبسڈی سے 500روپے میں دستیاب ہو رہا ہے۔

انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کوریلیف مہیا کرنے کیلئے صوبہ بھر میں 318سے زائدسستے رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں جبکہ صوبے میں قائم ماڈل بازار بھی رمضان بازاروں کے طورپر کام کررہے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گلشن راوی کے رمضان بازار کے دورہ کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے رمضان بازار کے دورہ کے موقع پر پھلوں اور سبزیوں سمیت روزمرہ کی اشیائے خورونوش کے سٹالز پر اشیاء کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔

انہوںنے اسٹالز پر اشیاء کے نرخنامے نمایاں مقام پر آویزاں کئے جانے،پنکھوں کی موجودگی، سیکورٹی اورصفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے وزن کے پیمانوں کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر شہریوں نے سستے رمضان بازاروں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد رمضان المبارک کے دوران عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ ارزاں نرخوں پر دستیاب کرناہے۔

متعلقہ عنوان :