وفاقی حکومت سندھ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے ‘ سندھ سے 70 فیصد گیس نکل رہی ہے لیکن 24 فیصد بھی نہیں ملتی ‘ یہ کہتے ہیں کہ بل دو بجلی لو مطلب بجلی موجود ہے لیکن سندھ کو نہیں دی جا رہی

سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 11 جون 2017 17:20

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے ‘ سندھ سے 70 فیصد گیس نکل رہی ہے لیکن 24 فیصد بھی نہیں ملتی ‘ یہ کہتے ہیں کہ بل دو بجلی لو مطلب بجلی موجود ہے لیکن سندھ کو نہیں دی جا رہی۔

(جاری ہے)

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔

سندھ حکومت اور صوبے کے باشعور عوام اپنے حقوق کے لئے لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سے 70 فیصد گیس نکل رہی ہے لیکن 24 فیصد بھی نہیں ملتی۔ سندھ بجلی کی مد میں 27 ارب روپے دے چکا ہے لیکن بجلی پھر بھی نہیں ملتی۔ یہ کہتے ہیں کہ بل دو بجلی لو مطلب بجلی موجود ہے لیکن سندھ کو نہیں دی جا رہی۔