اردن کی فوج نے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ، 5مبینہ عسکریت پسند ہلاک

اتوار 11 جون 2017 18:20

عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) اردن کی فوج نے شام اور عراق کے درمیان واقع التنف کی گزرگاہ کے قریب دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 5مبینہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ایک عسکری ذمے دار نے بتایاکہ سرحدی محافظین کی جانب سے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران نو گاڑیوں سے نمٹا گیا جو التنف کی گزرگاہ کے راستے اردن کی سرحد کی جانب بڑھ رہی تھیں۔

(جاری ہے)

سرحدی محافظین کی کارروائی پر یہ گاڑیاں شامی سرحد کی جانب واپس چلی گئیں۔ اس کے کچھ دیر بعد ایک پِک اپ گاڑی اور دو موٹر سائیکلیں پھر سے اردن کی سرحد کی جانب آئیں جس پر جھڑپ کا آغاز ہو گیا۔ جھڑپ کے نتیجے میں پانچ افراد مارے گئے جب کہ گاڑی اور دونوں موٹر سائیکلوں کو تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ زخمیوں کو بچانے کے لیے آنے والی ایک دوسری گاڑی کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا۔دوسری جانب سرحدی محافظین کی فورس نے دو افراد کی جانب سے شامی اراضی سے اردن کی سرحد میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ دونوں افراد کو گرفتار کر کے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :