لورالائی ،مختلف واقعات میں فائرنگ اور لاٹھیوں کے آزادانہ استعمال سے چار افراد زخمی

ایک نجی ٹرانسپورٹ کمپنی پر فائرنگ اور خود کشی کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک

اتوار 11 جون 2017 19:20

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2017ء) لورالائی کے بازار میںتین مختلف واقعات میں فائرنگ اور لاٹھیوں کے آزادانہ استعمال سے چار افراد زخمی اور ایک نجی ٹرانسپورٹ کمپنی پر فائرنگ اور خود کشی کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ،تفصیلات کے مطابق لورالائی میں افطاری کے بعد گھریلو رنجش پر مل گلی میں فائرنگ اور لاٹھیوں کے آزادانہ استعمال سے چار افراد محمد اشرف ، محمد عاطف اور محمد ندیم پسران باز محمد ، علی خان ولد شہباز خان زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے سول ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، اس موقع پر پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایک اور واقعہ میںنیو اڈا میں نیو میختر ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر پر افطاری کے وقت نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا ، نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے انتظامیہ نے دفتر کو نقصان ، دھمکی اور فائرنگ کے الزام میں دو افراد شیر زمان عرف سر اور محیب اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیاتاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گ،جبکہ ایک اور واقعہ میں جناح مارکیٹ میں ایک ہوٹل پر مزدوری کرنے والا 20 سالہ نوجوان ندیم علی ولد عبدالستار سکنہ سنجاول شہداد کوٹ نے گلے میں رومال ڈال کر خود کشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر دیا ، لاش سول ہسپتال پہنچانے کے بعد آبائی گائوں ایدھی ایمبولینس کے زریعہ روانہ کر دیا، مزید تفتیش لورالائی پولیس کر رہی ہے۔