بورے والا ،تیز آندھی اور طوفانی بارش سے چھتوں پر نصب جہازی سائز پبلسٹی بورڈ اڑ گئے

اتوار 11 جون 2017 22:00

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2017ء) تیز آندھی اور طوفانی بارش سے چھتوں پر نصب جہازی سائز پبلسٹی بورڈ اڑ گئے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا تفصیلات کے مطابق تیز آندھی اور طوفانی بارش سے گزشتہ روز لاہور روڈ ملتان روڈ پر مختلف پلازوں اور گھروں کی چھتوں پر لگے ہوئے جہازی سائز کے پبلسٹی ہولڈنگ بورڈجو میونسپل کمیٹی سے منظوری لئے بغیر لگائے گئے تھے اڑ گئے جس سے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ ریلوے پھاٹک کے قریب ملبے تلے آ کر ایک شخص بھی جاں بحق ہو گیا کئی گھروں کی دیواریں اور پردے گر گئے اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا بڑے بڑے درخت جڑوں سے اکھڑ کر سڑکوں پر آ گرے جس سے ٹریفک کی روانی بھی معطل ہو کر رہ گئی بورے والا کہ شہری و سماجی حلقوں نے میونسپل کمیٹی کے چیئر مین سے مطالبہ کیا ہے کہ چھتوں پر لگے غیر قانونی پبلسٹی بورڈزکو وہاں سے ہٹایا جائے تاکہ آئندہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے #

متعلقہ عنوان :