کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کی سریاب روڈ کلی چکی شاہوانی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت

حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں دہشتگردوں کے خلاف حکومت اور پولیس حقیقی معنوں میں کا رروائیاں نہیں کر تے اس لئے آئے روز کوئٹہ شہر میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنائے جا رہے ہیں، بیان

اتوار 11 جون 2017 22:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2017ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلعی بیان میں سریاب روڈ کلی چکی شاہوانی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کر تے ہوئے حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں دہشتگردوں کے خلاف حکومت اور پولیس حقیقی معنوں میں کا رروائیاں نہیں کر تے اس لئے آئے روز کوئٹہ شہر میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنائے جا رہے ہیں وزراء اور پولیس امن وامان کے حوالے سے باتیں کر تے تھکتے نہیں لیکن اصل میں زمینی حقائق کچھ اور ہے با چا خان مرکز سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سریاب روڈ پر جس طرح فورسز کی موجودگی میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے یہ ایک سوالیہ نشان ہے کوئٹہ شہر میں قدم بہ قدم فورسز کی چیک پوسٹیں مگر اس کے باوجود دن دیہاڑے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ہونا حکومت اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال یہ ہے کہ کوئی بھی شہری اور فورسز کے اہلکار محفوظ نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :