ملاکنڈ ‘ صوبے کے عوام موجودہ حکمرانوں کو ووٹ دیکر پچھتا رہے ہیں، مولانا سلمان تاثیر

اتوار 11 جون 2017 22:30

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2017ء) جمعیت علما ء اسلام ملاکنڈ کے رہنماء مولانا سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام موجودہ حکمرانوں کو ووٹ دیکر پچھتا رہے ہیں ‘ عام انتخابات میں کلین سویپ کرکے ان کے مایوسیوں کا آزالہ کرینگے ‘ آنے والا دور جمعیت علماء اسلام کا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ غیر دینی اور بیرونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ۔

مولانا سلمان تاثیر نے کہا کہ ملاکنڈ میں تین بجلی گھر ہونے کے باوجو د یہاںکے عوام بجلی کے لئے ترس رہے ہیں جس پر منتخب ممبران اسمبلی اور ضلع و تحصیل کونسل نے مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملاکنڈ کے عوام کو پوری اور سستی بجلی ملنا ان کا قانونی اور آئینی حق ہے اس لئے ملاکنڈ میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ سے گریز کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :