چکوال چیمبر آف کامرس سمیت متعدد تجارتی تنظیموں نے بلدیہ کیطرف سے تجویز کیے جانیوالے ٹیکس مسترد کرکے پیر کے روز بلدیہ کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

اتوار 11 جون 2017 23:40

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) چکوال چیمبر آف کامرس اور دیگر متعدد تجارتی تنظیموں نے بلدیہ چکوال کی طرف سے یکطرفہ تجویز کیے جانے والے ٹیکس مسترد کرتے ہوئے پیر کے روز بلدیہ کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا، تاجروں کا احتجاجی جلوس پیر 12جون کو چکوال چیمبر آف کامرس سے شروع ہوکر بلدیہ چکوال پہنچے گا اور وہاں پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے دوران اپنا بیان ریکارڈ کرائے گا۔

اس بات کا فیصلہ اتوار کے روز چکوال چیمبر آف کامرس کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے بلدیہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیئر مین کمیٹی شیخ ہارون قریشی نے کی ۔اجلاس میںگروپ لیڈر قاضی محمد اکبر،چیف کوآرڈینیٹر خواجہ عارف یوسف، صدرچیمبر، خرم کامران، سینیئر نائب صدرغلام محمد کہوٹ، نائب صدر حاجی نور سلطان،اور سینیئر ممبر حاجی نذیر سلطان اور تمام ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی جس میں چکوال کی تمام ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی جن میں ہارڈ ویئر ایسوسی ایشن سے خواجہ محمد فاروق، الیکٹرانکس سے رانا زاہد علی ، حجام ایسوسی ایشن سے اظہر حسین، رکشہ ایسوسی ایشن سے مشتاق حسین ، منظورجانی،اور چوہدری صادق، ریسٹورنٹ اور ہوٹل ایسوسی ایشن سے ابرار حسین، موبائل سٹور ایسوسی ایشن سے حاجی ارشد محمود،ٹریولز اینڈ ٹورز ایسوسی ایشن سے سجاد حیدر، ٹینٹ اور آٹو رکشہ سے محمد فاروق گوندل ،کریانہ ایسوسی ایشن سے خواجہ شاہد، فروٹ منڈی ایسوسی ایشن سے حاجی رزاق، سبزی منڈی ایسوسی ایشن سے محمد اسحاق، میرج ہال ایسوسی ایشن سے ارشد منیر، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سے ڈاکٹر کرنل شبیر، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن سے محمد اشرف، پارکنگ اڈہ ایسوسی ایشن سے صوفی مشتاق حسین، پراپرٹی ایسوسی ایشن سے قاسم گوندل، گارمنٹس ایسوسی ایشن سے شوکت علی،جم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاوید اختر، بیٹری ایسوسی ایشن سے آصف یعقوب اعوان،سویٹس ایسوسی ایشن سے محمد عارف نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے تاجر نے اس ظالمانہ ٹیکس کو یکسر مسترد کر دیا ۔عوام اور تاجران میں اس ظالمانہ ٹیکس کی وجہ سے انتہائی غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔اجلاس کے اختتام پر یہ طے پایا کہ کل بروز سوموار صبح 10بجے چکوال چیمبر سے تمام تاجر تنظیمیں بلدیہ دفتر پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گی۔