پاکستان آئندہ ماہ پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا

پیر 12 جون 2017 16:01

پاکستان آئندہ ماہ پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کی میزبانی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) پاکستان آئندہ ماہ پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن (پی ایس ای) 5 ہزار ڈالر پر مشتمل ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا، ایونٹ کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایف کے اعزازی سیکرٹری ونگ کمانڈر طاہر سلطان نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایس اے نے پاکستان کو 5 ہزار ڈالر پر مشتمل ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے کی اجازت دی ہے اور یہ ایونٹ جولائی میں کراچی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں صرف قومی سینئر اور چند جونیئر کھلاڑی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے پاس ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنی رینکنگ کو بہتر بنانے کا سنہری موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے انعقاد سے ملک میں انٹرنیشنل سکوائش کی بحالی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پی ایس اے حکام سے رواں سال مزید چھ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی میزبانی کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور ہمیں ان سے مثبت جواب کی امید ہے۔

متعلقہ عنوان :