سوئی گیس کے کم پریشر کے خلاف دائر درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد

پیر 12 جون 2017 16:43

سوئی گیس کے کم پریشر کے خلاف دائر درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے گھروں کو سوئی گیس کے کم پریشرکی سپلائی کے خلاف دائر درخواست عدم پیروی کی بناء پر مسترد کر دی۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزارندیم شبلی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے وکیل عمر شریف نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سردیوں کے موسم میں کم پریشر کی شکایات تھیں مگر موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی گیس کی کمی پوری ہو چکی ہے جس کی وجہ سے کم پریشر کی شکایت میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کرے۔درخواست گزار وکیل کے عدالت پیش نہ ہونے پر عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بناء پر خارج کر دی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ محکمہ سوئی گیس کی جانب سے گھروں کو گیس کا کم پریشر سپلائی کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو کھانا پکانے اور گیس سے متعلقہ دیگر ضروریات کی تکمیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :