لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گولہ باری،پاک فضائیہ کے طیاروں نے پروازیں شروع کردی

عوام نے زندہ باد ،پاک آرمی زندہ ، پاک فضائیہ کے نعرے لگانے شروع کردیے،پروازیں اٹھ مقام ، لیپہ ، چکوٹھی ،باغ ، راولاکوٹ ، کوٹلی ، بھمبر سمیت دیگر علاقوں میں جاری رکھی

پیر 12 جون 2017 17:44

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2017ء) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گولہ باری کے باعث پاک فضائیہ کے طیاروں نے پروازیں شروع کردی ،ْ عوام نے زندہ باد ،پاک آرمی زندہ ، پاک فضائیہ کے نعرے لگانے شروع کردیے ، پروازیں اٹھ مقام ، لیپہ ، چکوٹھی ،باغ ، راولاکوٹ ، کوٹلی ، بھمبر سمیت دیگر علاقوں میں جاری رکھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے دوسرے روز مسلسل آزادکشمیر کی لائن آف کنٹرول ، نکیال ، تتہ پانی ، عباس پور ، سمیت دیگر مقامات پر گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا جِس پر پاک فضائیہ نے جنگی طیاروں کے زریعے لائن آف کنٹرول پر فضائی پروازیں شروع کردی جِس پر بھارتی حکومت کی جانب سے دہلی میں ہلچل مچ گئی ! بھارتی افواج اور بھارتی فضائیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور اپنے مورچوں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات جاری کردی بھارت میں ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں نے نریندر مودی کو جنگی جنون کو ہوا دینے کے الزام میں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سونیہ گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی بھارت میں جنگ مسلط کرکے کروڑوں عوام کو مروانا چاہتا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو اُن کا بنیادی حق دینا آئین اور قانون میں موجود ہے مگر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی لگاتار انسانی حقوق کی پامالی کرکے پاکستان کی لائن آف کنٹرول آزادکشمیر کی سول آبادی کو نشانہ بناکر خود اپنے پائوں پر کلہاڑی مار رہا ہے انہوں نے بھارت کی دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی باور کروایا ہے کہ نریندر مودی اپنی ذاتی انا کی خاطر ایشیاء میں جنگ مسلط کرنے کی کوشش میں مصروف ہے جِس سے سب سے زیادہ نقصان بھارتی عوام کو ہوگا اِس ناقص صورت ِ حال میں بھارت میں کروڑوں افراد موت کی گھاٹ اتر سکتے ہیں ، انہوں نے لوک سبا سمیت دیگر پارٹیوں کو فوری طور پر اجلا س طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ نریندر مودی کو روکا جاسکے ، سونیہ گاندھی نے اِن خیالات کا اظہار دہلی سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائند ے سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے کیا