گھروں کو سوئی گیس کے کم پریشرکے خلاف دائر درخواست عدم پیروی کی بناء پر مسترد

پیر 12 جون 2017 19:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2017ء) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے گھروں کو سوئی گیس کے کم پریشرکے خلاف دائر درخواست عدم پیروی کی بناء پر مسترد کر دی۔ درخواست گزارندیم شبلی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے وکیل عمر شریف نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سردیوں کے موسم میں کم پریشر کی شکایات تھیں مگر موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی گیس کی کمی پوری ہو چکی ہے جس کی وجہ سے کم پریشر کی شکایت میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کیا جائے، درخواست گزار وکیل کے عدالت پیش نہ ہونے پر عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بناء پر خارج کر دی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ محکمہ سوئی گیس کی جانب سے گھروں کو گیس کا کم پریشر سپلائی کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو کھانا پکانے اور گیس سے متعلقہ دیگر ضروریات کی تکمیل میں مشکلات کا سامنا ہی

متعلقہ عنوان :