لاہور:ہم جے آئی ٹی سمیت عدالتوں کو مانتے ہیں ان کا احترام کرتے ہیں، رانا مشہود احمد

ہمیں جے آئی ٹی کی تفتیش کے طریقہ کار پر اختلاف ہے،صوبائی وزیر تعلیم کی میڈیا سے گفتگو

پیر 12 جون 2017 19:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2017ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ ہم جے آئی ٹی سمیت عدالتوں کو مانتے ہیں ان کا احترام کرتے ہیں لیکن ہمیں جے آئی ٹی کی تفتیش کے طریقہ کار پر اختلاف ہے، گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں جبکہ پاکستان کی معیشت ان دنوں اپنے پائوں پر کھڑے ہونے جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ترقی کے سفر پر گامزن ہے جبکہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو پاکستان کی ترقی پسند نہیں آرہی اور وہ ہر طرح کے بہانے لگا کر معیشت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ (علی)