لیڈی ہیلتھ ورکرز کیلئے بجٹ میں 650ارب مختص کرتا ایک اچھا قدم ہے، شرمیلا فاروقی

وسیم اختر بھائی ہیں اس کی بہت عزت کرتی ہوں ۔میں انکو بتانا چاہتی ہوں کہ کراچی جتنا انکو عزیز ہے ہمیں ان سے زیادہ ہے ، بجٹ اجلاس سے ظہار خیال

پیر 12 جون 2017 20:05

لیڈی ہیلتھ ورکرز کیلئے بجٹ میں 650ارب مختص کرتا ایک اچھا قدم ہے، شرمیلا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہاہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کیلئے بجٹ میں 650ارب مختص کرتا ایک اچھا قدم ہے ۔پیرکوبجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرمیلافاروقی نے کہاکہ وسیم اختر بھائی ہیں اس کی بہت عزت کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

میں انکو بتانا چاہتی ہوں کہ کراچی جتنا انکو عزیز ہے ہمیں ان سے زیادہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے کے فور ۔ایس تھری منصوبوں سمیت بہت سے ترقیاتی بجٹ مختص کی ہے ۔کراچی میں کام ہونے پر انکو دکھ نہیں ہوناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کے ایم سی کو ہرسال چارارب اور ماہانہ پچاس کروڑ کی خصوصی گرانٹ دیتی ہے ۔نیااین ایف سی ایوارڈ نا دینا وفاقی حکومت کی ناکامی ہے

متعلقہ عنوان :