ایم کیو ایم اور مسلم لیگ فنکشنل کرپشن اوردھاندلی پر بات نہ کریں تو اچھاہے، منظور وسان
کراچی کیلئے بجٹ میں ستر ارب رکھے ہیں،کراچی کیلئے بارہ ارب روپے کا خصوصی پیکج رکھا ہے، بلدیہ کراچی کیلئے سندھ بجٹ میں تیس ارب روپے کی گرانٹ رکھی ہے، بجٹ اجلاس سے اظہار خیال
پیر 12 جون 2017 20:08
(جاری ہے)
منظور حسین وسان نے ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ کو مخاطب ہوتے کہا کہ مجھے آپ کی باتوں اور آنکھوں میں شرارت نظر آرہی ہے،کراچی کے لیے بجٹ میں ستر ارب رکھے ہیں،کراچی کیلئے بارہ ارب روپے کا خصوصی پیکج رکھا ہے، بلدیہ کراچی کے لئے سندھ بجٹ میں تیس ارب روپے کی گرانٹ رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے بتائیں کہ یہ جب اقتدار میں رہے ہیں اس دوران سندھ کیلئے کیا کیا تھا، ہم یہ ذکر نہیں کرتے کہ کس کے دور میں ہم کو کس طرح انتقام کا نشانہ بنایاگیاتھا اب جب ان پر بات آئی ہے تو باتیں کررہے ہیں۔منظور حسین وسان نے فنکشنل لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا کیا۔۔کھایا پیا۔۔۔سانگھڑ کو کیا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ دو ایسی جماعتیں ہیں جو انتخابی دھاندلی اور کرپشن کے خلاف نہ بولیں تو بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیرپور اور سانگھڑ اضلاع میں محکمہ فاریسٹ اور دیگر سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 80 ہزار ایکڑ زمین ہے اس کی نیب تحقیقات کرائے، سانگھڑ سے تیل اور قادن والی گیس کمپنیز کو بلاکر پتہ کیا جائے کہ ان سے کون پیسا لیتاہے، وہ رقم وصول کرکے غریب میں تقسیم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کراچی شہر آپ کے آنے سے نہیں بناہے پہلے بھی تھا، سندھ کا کیپیٹل بھی ہے، یہ مت کہاجائے کہ کراچی کماتاہے تو کھاتے ہیں اس طر ح کی نفرتیں بڑھانے اور تقسیم کی باتیں مت کریں۔منظور حسین وسان نے کہا کہ آئو سب ملکر سندھ کیلئے کام کریں اور نفرتیں ختم کریں، یہاں زرعی انکم ٹیکس کی بات کی گئی ہم سب ٹیکس دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد حسین سمیت کچھ اور بھی دوست پرانے ہیں جو سب سمجھتے ہیں۔ منظورحسین وسان نے خواب بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے آج خواب دیکھا ہے کہ ایوان میں بیٹھے اور سندھ کے عوام کا بھلا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.