کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین اعوان نے قانون کی طالبہ

خدیجہ صدیقی پر حملے کے مقدمہ میں مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے

پیر 12 جون 2017 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2017ء) کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین اعوان نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر حملے کے مقدمہ میں مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے ہیں، کیس کی مزید سماعت آج ہو گی، عدالت میں استغاثہ کے 2 گواہوں نعیم اور حبیب نے اپنے بیانات قلمبند کروائے اور فریقین کے وکلاء نے ان بیانات پر جرح بھی کی، 22 سالہ خدیجہ صدیقی پر ملزم شاہ حسین نے چھریوں کے وار کر کے اسے زخمی کر دیا تھا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے طالبہ پر حملے کے کیس پر انتظامیہ نوٹس لیتے ہوئے اس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی ہدایت کی ہے۔ (ایم خالد)

متعلقہ عنوان :