جمشید دستی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر سپیکر کے شکرگزار ہیں، شاہ محمود قریشی

پیر 12 جون 2017 22:28

جمشید دستی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر سپیکر کے شکرگزار ہیں، شاہ محمود ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جمشید دستی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر سپیکر کے شکرگزار ہیں، ہمیں جمشید احمد دستی کے ساتھ ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

دو گھنٹے کی تکرار کے بعد پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر دستخط کرائے گئے۔ وکیلوں کو وکالت نامہ پر بھی دستخط نہیں کرانے دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم رویوں پر نظرثانی نہیں کریں گے حالات نہیں بدلیں گے۔