وزیراعظم نواز شریف کا جے آئی میں پیش ہونا بڑا پن ہے ،ْمولانا فضل الرحمن

پیپلز پارٹی کے دور ان میں کبھی اپوزیشن کی تقاریر راہ راست نہیں دکھائی گئی ،ْمیڈیا سے گفتگو

پیر 12 جون 2017 22:42

وزیراعظم نواز شریف کا جے آئی میں پیش ہونا بڑا پن ہے ،ْمولانا فضل الرحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا جے آئی میں پیش ہونا بڑا پن ہے ،ْ بجٹ پر اپوزیشن کی بحث اور تقاریر کو راہ راست دکھانا اتنا بڑا مسئلہ نہیں ،ْ پیپلز پارٹی کے دور ان میں کبھی اپوزیشن کی تقاریر راہ راست نہیں دکھائی گئی ۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ بجٹ 2017-18ء پر اپوزیشن کی بحث اور تقاریر کو براہ راست دکھانا اتنا بڑا مسئلہ نہیں، ماضی میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھی اپوزیشن کی تقاریر کبھی براہ راست نہیں دکھائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مناسب سمجھا تو جے آئی ٹی میں جانے کا فیصلہ کیا، جے آئی ٹی میں وزیراعظم کا پیش ہونا ان کا بڑا پن ہے، وزیراعظم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔