پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے سیالکوٹ سے کراچی آنے والی خاتون کا زیور چوری ہوگیا
سیالکوٹ سے کارگو بک کیا، کراچی پہنچے تو بیگ کی زپ اوپن تھی اور جیولری بکس نکلا ہوا تھا اور بیگ بھی پھٹا ہوا تھا، دو سونے کی انگوٹھیاں غائب ہوگئیں، متاثرہ مسافر
پیر 12 جون 2017 23:04
(جاری ہے)
کراچی کے رہائشی خرم امتیاز نے بتایا کہ میں اور میری زوجہ نے 30 مارچ کو سیالکوٹ سے کراچی کے لیے پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 397 سے سفر کیا، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ہمارے دستی بیگ کو زبردستی ہماری مرضی کے برخلاف کارگو کے لیے بک کردیا گیا۔
جب ہم کراچی ایئرپورٹ پہنچے جہاں ہمارا بیگ ہمارے حوالے کیا گیا اسے چیک کیا تو اس کی ایک زپ اوپن تھی، ہینڈ کیری سے ایک جیولری بکس نکال کر کسی نے اوپری جگہ میں رکھا ہوا تھا، بیگ بھی پھٹا یا کٹا ہوا تھا، جیولری بکس سے سونے کی دو انگوٹھیاں غائب تھیں۔خرم امتیاز نے بتایا کہ انہوں نے پی آئی اے کے عملے سے شکایت کی انہوں نے کمپلین کاپی بھی دی لیکن بعدازاں کچھ نہ ہوا اور کارگو لانے کے ذمہ دار عملے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور نہ چور ی سے متعلق مزید کچھ معلومات مل سکیں۔انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں سول ایوی ایشن کے عملے کو شکایت کی لیکن انہوں نے بھی جواب دیا کہ ہمیں کوئی کلیو نہیں ملا تاحال ہمیں اپنی چوری شدہ انگوٹھیاں واپس نہیں ملیں۔خرم امتیاز نے شکوہ کیا کہ میں نے کسی بس یا رکشا میں سفر نہیں کیا بل کہ قومی ایئرلائن میں سفر کیا ہے، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کہاں گئی سی سی ٹی وی کیمرے کہاں گئی سیکیورٹی افسران جن کی ذمہ داری بنتی ہے ان کی کارکردگی کیا ہی جو سامان چوری ہوا اور کوئی نہیں پکڑا گیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس نظام میں موجود اس سقم کو دور کیا جائے، چوری کا سلسلہ بند کرایا جائے تاکہ دیگر مسافروں کا سامان بھی بدعنوان افراد کی دست برد سے محفوظ رہ سکے۔مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.