سرکاری ریکارڈ کی ٹمپرنگ کی جا رہی ہے، اس سے بڑی دھاندلی اور کیا ہوگی ، شاہ محمود قریشی

حسین نواز کی تصویر کس نے لیک کی اور اس کا تعلق کس ادارے سے تھا یہ بات سامنے آ جائے گی، وائس چیئرمین تحریک انصاف

پیر 12 جون 2017 23:25

سرکاری ریکارڈ کی ٹمپرنگ کی جا رہی ہے، اس سے بڑی دھاندلی اور کیا ہوگی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہ اہے کہ سرکاری ریکارڈ کی ٹمپرنگ کی جا رہی ہے، اس سے بڑی دھاندلی اور کیا ہو گی۔ حسین نواز کی تصویر کس نے لیک کی اور اس کا تعلق کس ادارے سے تھا یہ بات سامنے آ جائے گی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قرشیی نے کہا کہ حسین نواز کی تصویر لیک کرنیو ال اکون شخص ہے اور اس کا تعلق کس ادارے سے ہے یہ بات چھپ نہیں سکتی ۔

ایک دن سامنے آ جائے گی۔ حکومت دونوں جانب کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے شریف خاندان سے سوالات تو کر لئے ہیں جے آئی ٹی کے سوالات کے جوابات نہیں دیئے جا رہے ۔ سرکاری ریکارڈ میں دھاندلی کی جا رہی ہے۔ اس سے بڑی دھاندلی اور کی اہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیس میں قطری شہزادہ شریف خاندان کی واحد منی ٹریل تھا جس نے جے آئی ٹی کے سامنے آنے سے انکار کر دیا ہے۔(علی )