جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش کر دی ، جسٹس رشید سومرو ،جسٹس ارشد حسن اور جسٹس محمد سلیم شامل ہیں

منگل 13 جون 2017 00:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش کر دی ہے جن میں جسٹس رشید سومرو ،جسٹس ارشد حسن اور جسٹس محمد سلیم شامل ہیں ، قبل ازیں جوڈیشل کمیشن کااجلاس چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہ میں سپریم کورٹ بلڈنگ میں منعقد ہوا جس میں جسٹس رشید سومرو ،جسٹس ارشد حسن اور جسٹس محمد سلیم اور جسٹس ہمایوں خان کی مستقلی پرغورکیا گیا اجلاس نے طویل غوروخوض کے بعد درج بالا تین ججوں کومتسقل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے جسٹس ہمایون کا نام ڈراپ کردیا گیا یادرہے کہ چاروں ججز کی مدت28 جون کو ختم ہو رہی ہے بعد ازاں کمیشن نے اپنی سفارشات منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی براے ججز تقرری کو ارسال کردی ہیں جہاں سے منظوری کے بعد ختمی منظوری کیلئے تینوں نام صدرممکلت کوارسال کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :