Live Updates

عمران خان ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ،ْ شاہ محمود قریشی وائس چیئر مین منتخب

منگل 13 جون 2017 13:39

عمران خان ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ،ْ شاہ محمود ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی انتخابات کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہے جس کے تحت عمران خان ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین جب کہ شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرادیں جس کے مطابق پارٹی الیکشن میں احتساب پینل اور انصاف پینل مدمقابل تھے۔

(جاری ہے)

الیکشن کے دوران دونوں پینلزکو کل 2 لاکھ 56 ہزار 957 ووٹ پڑے۔ انصاف پینل نے ایک لاکھ 89 ہزار 55 ووٹ حاصل کیے اور مدمقابل احتساب پینل کو 41 ہزار647 ووٹ ملے ،ْ 26 ہزار 255 ووٹ مسترد ہوئے۔ نتائج کے تحت ایک مرتبہ پھر عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ، شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیل جمع کرانا لازم ہے۔ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات جمع نہ کرانے پر تحریک انصاف کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات