امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ واشنگٹن انتظامیہ پر برس پڑیں

والد کے ساتھ کام کرتے ہوئے واشنگٹن میں وحشت ناک ماحول کا سامنا کرنا پڑا ،انٹرویو

منگل 13 جون 2017 14:56

امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ واشنگٹن انتظامیہ پر برس پڑیں
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی آئیوانکا ٹرمپ نے کہا ہے کہ والد کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں واشنگٹن میں وحشت ناک ماحول کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وائٹ ہائوس اورمیرے شوہر جیریڈ کے درمیان افواہوں کو پھیلایا گیا، جبکہ میڈیا نے ضرورت سے زیادہ الزامات کو ہوا دی۔امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیریڈ پر بھی سنگین الزمات ہیں، جس پر انہیں سینیٹ کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی چینل کو انڑویو دیتے ہوئے آئیوانیکا ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن میں بدنیتی کا ماحول ہے، جب وہ جنوری میں دارالحکومت پہنچیں تو انہیں اس بات کا اندازہ نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سابق ایف بی آئی سربراہ کے الزامات کے باوجود مستقبل کے حوالے سے پرامید ہیں۔اپنے شوہر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وائٹ ہائوس اورمیرے شوہر جیریڈ کے درمیان افواہوں کو پھیلایا گیا، جبکہ میڈیا نے ضرورت سے زیادہ الزامات کو ہوا دی۔امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیریڈ پر بھی سنگین الزمات ہیں، جس پر انہیں سینیٹ کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :