امریکی دختر اول ایوانیکا ٹرمپ واشنگٹن انتظامیہ پر برس پڑیں

منگل 13 جون 2017 15:13

امریکی دختر اول ایوانیکا ٹرمپ واشنگٹن انتظامیہ پر برس پڑیں
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) امریکی دختر اول ایوانیکا ٹرمپ واشنگٹن انتظامیہ پر برس پڑیں اور کہاکہ والد کیساتھ کام کرتے ہوئے انہیں واشنگٹن میں وحشت ناک ماحول کا سامنا کرنا پڑا ہے۔امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایوانیکا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن میں بدنیتی کا ماحول ہے، جب وہ جنوری میں دارالحکومت پہنچیں تو انہیں اس بات کا اندازہ نہ تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سابق ایف بی آئی سربراہ کے الزامات کے باوجود مستقبل کے حوالے سے پرامید ہیں۔ اپنے شوہر جیریڈ کے حوالے سے انوں نے کہا کہ وائٹ ہاس اور جریڈ کے درمیان افواہوں کو پھیلایا گیا جبکہ میڈیا نے ضرورت سے زیادہ جریڈ پر الزامات کو ہوا دی۔ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیریڈ پر بھی سنگین الزمات ہیں، جس پر انہیں سینٹ کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :