بھارت اپنی ہٹ دھرمی ختم کرے اور کشمیریوں پر جاری ظلم وستم کو روک کرانہیں حق خودارادیت کا حو دے آئے روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت خطہ کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیلنے کی بھارتی سازش ہے

چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی انجمن تاجراں چوہدری محمود احمد کا بیان

منگل 13 جون 2017 15:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) بھارت اپنی ہٹ دھرمی ختم کرے اور کشمیریوں پر جاری ظلم وستم کو روک کرانہیں حق خودارادیت کا حو دے آئے روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت خطہ کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیلنے کی بھارتی سازش ہے ان خیالات کا اظہاررچیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی انجمن تاجراں چوہدری محمود احمد نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو شہید کر کے ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتا ۔

(جاری ہے)

کشمیری قوم آزادی کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے اقوام متحدہ اور نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار ، ممالک کے حکمرانوں کی بھارتی ظلم و ستم پر خاموش مجرمانہ فعل ہے لیکن ہم انتباء کرتے ہیں کہ اگر بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو پھر دنیا کے نقشے سے بھارت کا نام و نشان مٹ جائے گا پاک فوج چاک و چوبند اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کھڑی ہے پاکستان خطہ میں امن چاہتا ہے تو کسی دوسرا ملک اس خواہش کو ہماری کمزور نہ سمجھے اگر بھارت کی یہی روش رہی تو پھر ایٹمی جنگ کو کوئی نہیں روک سکتا ۔