کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ سے خطہ میں جنگ کے آثار منڈلا رہے ہیں ‘بھارت نے اگر ہوش کے ناخن نہ لیے تو پورا بھارت بارود کا ڈھیر بن سکتا ہے

آزاد کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ ظفر اقبال کی بات چیت

منگل 13 جون 2017 15:55

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) آزاد کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ ظفر اقبال نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ سے خطہ میں جنگ کے آثار منڈلا رہے ہیں ۔بھارت نے اگر ہوش کے ناخن نہ لیے تو پورا بھارت بارود کا ڈھیر بن سکتا ہے۔ایک کبوتر سے ڈرنے والی قوم پاک بہادر فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج مظالم ڈھا کرکشمیری قوم کے حوصلے پست کرنے کی کوشش میں ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ مقبوضہ کشمیر میںقابض بھارتی افواج پر امن احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بعد جعلی پولیس مقابلوں میں شہید کررہی ہے ۔عالمی برادری بھارتی ظلم و تشدد کا فوری نوٹس لے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اُنہوں نے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور بھارت مسئلہ کشمیر سمیت تمام متنازعہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کے ٹیبل پر لانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہندو فوجی کشمیری مسلمان نوجوانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں جو قابل برداشت نہیں ہے۔خواجہ ظفر اقبال نے کہاکہ نام نہاد جمہوریت کی دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت و قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے ۔جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔بھارت جتنابھی ظلم کر لے کشمیری حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔