مکہ اور مدینہ کے ہوٹلوں کی جانب سے قطری شہریوں کو مالی رقوم واپس

منگل 13 جون 2017 17:36

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) مکہ اور مدینہ کے ہوٹلوں کی جانب سے قطری شہریوں کو مالی رقوم واپس کردی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں متعدد ہوٹلوں نے ان تمام قطری شہریوں کی مالی رقوم واپس کر دی ہیں جنہوں نے ان ہوٹلوں میں قیام کیا تھا اور مقررہ مدت سے قبل ہی کوچ کر گئے یا پھر بکنگ کرا لینے کے بعد پہنچنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

یہ بات سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA نے بتائی۔

(جاری ہے)

یہ اقدام مملکت میں سیاحت اور قومی ورثے کی جنرل اتھارٹی کے مطالبے اور اتھارٹی کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے خصوصی طور جائزہ لیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بھی برادر قطری شہریوں کے مفادات اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنے کا حکم جاری کیا تھا۔سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں باور کرایا گیا تھا کہ مملکت قطر کے برادر عوام کی حمایت اور ان کے امن و امان کے لیے سپورٹ جاری رکھے گی۔سیاحت کی جنرل اتھارٹی نے قطری برادران کی مالی رقوم کی جلد واپسی اور ان کے عدم نقصان پر مذکورہ ہوٹلوں کے ذمے داران کے اقدامات کو گراں قدر قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :