Live Updates

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل ،عمران خان چیئرمین ، شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین اور جہانگیر ترین سیکرٹری جنرل منتخب

منگل 13 جون 2017 18:19

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل ،عمران خان چیئرمین ، شاہ محمود ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں عمران خان کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا جبکہ شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین اور جہانگیر ترین سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ منگل کو تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر اعظم سواتی کی صدارت میں تمام صوبائی اور ریجنل کمشنرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں صوبوں سے موصول ہونے والے نتائج کو حتمی شکل دی گئی۔

بعد ازاںالیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر اعظم سواتی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’انصاف پینل‘‘ ایک لاکھ 89 ہزار 55 ووٹ کے کر کامیاب ٹھہرا جبکہ ’’احتساب پینل‘‘ کے حق میں 41 ہزار 647 ووٹ ڈالے گئے۔ اعظم سواتی نے مزید کہا کہ طریقہ کار کی خلاف ورزی کرنے پر 26 ہزار 255 ووٹ مسترد کئے گئے۔ مجموعی طور پر 2 لاکھ 56 ہزار 957 افراد نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ سب سے زیادہ افراد نے پنجاب سے ووٹ ڈالے۔ عارف علوی پی ٹی آئی سندھ اور یار محمد رند پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر منتخب ہوئے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرا دی گئی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات