سرکاری سکولوں میں کتب کے ساتھ ساتھ سکول بیگز بھی مفت فراہم کئے جائیں گے،رانا مشہود

منگل 13 جون 2017 18:54

سرکاری سکولوں میں کتب کے ساتھ ساتھ سکول بیگز بھی مفت فراہم کئے جائیں ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ سکولوں میںکوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ مختلف تعلیمی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،اس اقدام کا مقصد طالبعلموں کو حصول علم کی جانب بھر پور طور پر راغب رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سکولوں میں طلبا و طالبات کو نصابی کتب کے ساتھ سکول بیگز بھی فراہم کئے جائیں،اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں5اضلاع میں کچی، پہلی، دوسری اور تیسری کلاس کے طالبعلموں میں سکول بیگز تقسیم کئے جائیں گے،اس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان اور راجن پو ر سے کیا جائے گا،یہ بات انہوں نے یہاں سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میںمنعقدہ ایک اہم محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اجلاس میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک،مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈعامر اعجازاور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی،صوبائی وزیررانا مشہود نے کہا کہ اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے سپیشل سیکرٹری سکولز ، پروگرام ڈائریکٹر پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلی منٹیشن یونٹ اور مینجنگ ڈائریکٹر کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،یہ کمیٹی اس پروگرام کو حتمی شکل دے گی تا کہ طالبعلم سکول بیگ کی سہولت سے جلد مستفید ہو سکیں،انہوں نے کہا کہ سکول ایجوکیشن کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :