پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کا مقدمہ

ایم کیو ایم کے بانی قائد کی بذریعہ اشتہار ذریعے طلبی کی تعمیلی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دی گئی

منگل 13 جون 2017 19:36

پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کا مقدمہ
سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2017ء) پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے مقدمہ میں ایم کیو ایم کے بانی قائد کی بذریعہ اشتہار ذریعے طلبی کی تعمیلی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دی گئی۔ عدالت نے تعمیل کرانے والے افسر کو4جولائی کو طلب کر لیا ۔۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زید ی نے پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے مقدمہ کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ایم کیو ایم کے بانی قائد کی اشتہار کے ذریعے طلبی کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کے کراچی میں گھر پر اشتہار چسپاں کر کے ملزم کی عدالت طلبی سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ عدالت نے ملزم کی مسلسل عدم حاضری پر اسے بذریعہ اشتہار عدالت طلب کرنے کا حکم دیا تھا۔ اگر بذریعہ اشتہار بھی ملزم پیش نہ ہوا تو اسے اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔ ایم کیو ایم کے بانی قائد کے خلاف اسلام آباد کے تین تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :