لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پنجاب بجٹ میں لگائے گئے پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا

منگل 13 جون 2017 20:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2017ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پنجاب بجٹ میں لگائے گئے پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا ہے، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالباسط کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ لاہور کی تاجر کمیونٹی اس ٹیکس کی وجہ سے بیرون ممالک سے برآمد کردہ اپنی کیمسٹ دوسرے صوبوں سے کلیئر کروا رہی ہے جس کی وجہ سے پنجاب کو مالی نقصان کا سامنا ہے، خط میں لکھا گیا ہے کہ مذکورہ ٹیکس تاجر کمیونٹی پر اضافی بوجھ ہے حکومت نے اس مد میں 3 ارب روپے سالانہ کا ہدف رکھا ہوا ہے جو کہ بزنس کمیونٹی کے لئے سراسر زیادتی ہے۔